168

موبائل فونز کا ضائع کیا گیا ڈیٹا ریکور کرنے والا خواتین کو کیسے بلیک میل کرتا تھا،افسوسناک تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

لاہور( این این آئی) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے فروخت کئے گئے موبائل فونز سے ضائع کیا گیا ڈیٹا ریکور کر کے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس نے بتایا کہ ایک لڑکی جانب سے سائبر کرائم ونگ کو شکایت درج کروائی گئی تھی

کہ اسے واٹس ایپ پر بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ متحرک ہوااور ملزم حامد خورشید کو میٹرو سٹیشن مزنگ سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم پرانے موبائل فونز کی خرید و فروحت کا کام کرتا ہے جولوگوں کی جانب سے فروخت کئے گئے موبائل فونز سے ضائع کیا گیا ڈیٹا ریکور کر کے خواتین کو بلیک میل کر کے پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں