77

نواز شریف اور مریم نواز کو نیب کیسز میں سزا ہونے کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کیا کرے گی؟ خوفناک منصوبہ تیار کر لیا، سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کو نیب کیسز میں سزا ہونے کی صورت میں مسلم لیگ (ن) نے خوف ناک منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز خود کو سزا ہونے کی صورت میں خوف ناک منصوبہ تیار کر رہے ہیں، سینئرصحافی چوہدری غلام حسیننے کہا کہ اگر انہیں نیب سے سزا ہو جاتی ہے تو مسلم لیگ (ن) اسلام آباد پر دھاوا بول دے گی اور کراچی سے گلگت تک حالات خراب کرکے پورے ملک میں شٹر ڈاؤن کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی، سینئر صحافی نے مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے لوگوں کو ہر شہر سے سڑکوں پر لانے کے لیے منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر نیب کیسز کے فیصلے فروری کے آخر تک آنے کا غالب امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں