87

تیسری شادی تو ہو گئی اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے کتنے چانسز ہیں؟ معروف ماہر علم نجوم نے حیرت انگیز پیش گوئی کر دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر علم نجوم سامعہ خان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے لیے وزیراعظم کی شیروانی کے ستارے نظر نہیں آ رہے ہیں، ماہر علم نجوم نے کہا کہ عمران خان کی تیسری شادی پر کہا کہ میں پوری تحریک انصاف کو بھابی کی مبارکباد دیتی ہوں اور دعا ہے کہ عمران خان کی یہ نئی زندگی خوشیوں سے بھر جائے،اس موقع پر ماہر علم نجوم نے کہا کہ عمران خان کا اپوزیشن کا کردار رواں سال بھی رہے گا مجھے عمران خان کے لیے وزیراعظم کی شیروانی کے ستارے نظر نہیں آ رہے ہیں، واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا سے باقاعدہ شادی کر لی،نکاح کی تصاویر بھی سامنے آگئیں، نکاح کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر انجام پائی،عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہان بنے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کر لی۔ ان کی شادی لاہور میں معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والی روحانی خاتون بشریٰ مانیکا سے انجام پائی۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان کی تیسری شادی کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں دونوں طرف کے قریبی عزیزو اقارب اور عمران خان کے دوستوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن اور عمران خان کے قریبی دوست مفتی سعید نے عمران خان کو بشریٰ مانیکا کا نکاح پڑھایا۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں فواد چوہدری، نعیم الحق اور دیگر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہےاس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی شادی اتوار کے روز لاہور میں انجام پائی۔انکا کہنا تھاکہ ولیمے کی بڑی تقریب نہیں ہوگی،تقریب میں صرف بشری بی بی کے خاندان نے شرکت کی،عمران خان کی فیملی کی جانب سیکوئی شریک نہیں ہوا،تقریب میں صرف عون چودھری اورزلفی بخاری شریک ہوئے۔

انھوں نے کہاکہ عمران خان کے بچوں کی شرکت کے بارے میں علم نہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام بھیجوایا گیا تھا۔قبل ازیں یکم جنوری کو نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی نے عمران خان کی تیسری شادی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے اس کی تردید کی گئی تھی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل عمران خان جمائما خان اور معروف ٹی وی اینکر ریحام خان سے بھی شادی کر چکے ہیں تاہم دونوں کا انجام طلاق پر ہو اتھا۔ دوسری طرف بشریٰ مانیکا کی یہ دوسری شادی ہے ان کے سابق شوہر غلام فرید مانیکا سرکاری ادارے میں ملازم ہیں۔فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بہنوں نے نکاح میں شرکت نہیں کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں