155

سام سنگ گلیکسی ایس 9 کی رنگ ٹون جاری

اوور دی ہورائزن ‘Over the Horizon 2011 سے ہی سام سنگ گلیکسی فونز کی ڈیفالٹ رنگ ٹون ہے۔

سام سنگ ہر سال ہی اس ٹون میں تھوڑی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے تاکہ یہ فریش لگے۔

اب جبکہ نئے فلیگ شپ کی تقریب رونمائی میں بس ایک ہفتہ ہی رہ گیا ہے تو سام سنگ نے گلیکسی ایس 9 کے لیے اوور دی ہورائزن کی نئی ٹون جاری کر دی ہے۔

اس سال کے اوور دی ہورائزن ایڈیشن میں ٹون کافی کلاسیکل لگتی ہے ۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ رنگ ٹون کے ارینجمنٹ کا مقصد صارفین کو سکون اور آرام دینا ہے۔

یہ ٹون 25 فروری کو موبائل ورلڈ کانگرس 2018 میں پیش کیےجانے والے گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کی ڈیفالٹ ٹون ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں