54

پاکستان سپر لیگ میں مسلسل شکست ،شہباز شریف کا فواد رانا کو دلچسپ پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ میلہ جاری ہے اورفرنچائز لاہور قلندرز کو جہاں مسلسل تینوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شائقین لاہور سمیت ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں ایک ایسی شخصیت بھی ہیں جن کے پیغام نے لاہور قلندرز کے مالک فواد رنا کا حوصلہ ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کنگز کے ہاتھوں 27 رنز سے میچ ہارنے کےبعد وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کے نام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام

جاری کیا کہ گرتے ہیں شاہسوار ہی میدان جنگ میں! جبکہ شہباز شریف نے فواد رانا کو اگلے میچوں میں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے آنیوالے میچ بہترین ہونگے۔یاد رہے کہ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر میچ جیتنے کی ہیٹرک مکمل کی جبکہ لاہور قلندرز نے ہارنے کی ہیٹرک کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں