41

یورپ میں شدید سردی، ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی

یورپ میں شدید سردی کی لہر بر قرار ہے، سلووینیا میں پارہ منفی 27 ڈگری تک گر گیا، گزشتہ جمعہ سے اب تک مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 46 ہوگئی۔

برطانیہ بھرمیں وفقے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 15 سال کا رکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

برفباری کے باعث 1600سے زائد اسکول بند، ٹریفک اور ٹرین سروس متاثر ہیں۔

ہیتھرو ایئرپورٹ سے ساڑھے 300 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں، مانچسٹر ایئرپورٹ کے دونوں رن وے بھی بند ہیں۔

خراب موسم اور برف باری کے باعث اسکاٹ لینڈ کے وسطی علاقے میں ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں