71

رحیم یارخان میں کئی گھنٹے بعد بھی ڈاؤن ٹریک بند، کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار

رحیم یارخان میں 40 گھنٹے گزر گئے، اب تک ڈاؤن ٹریک کو بحال نہیں کیا جا سکا۔ جس کی وجہ سے 9 ٹرینیں مختلف اسٹیشن پر کئی گھنٹوں سے روکی ہوئی ہیں۔ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، کھانے پینے کی اشیاء اور پینے کا پانی ختم ہو چکا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک سے بوگیاں ہٹادی گئیں ہیں اور ٹریک کو جلد بحال کرکے تمام مسافر ٹرینوں کو روانہ کردیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق شالیمار خانپور، زکریا ایکسپریس صادق آباد، فرید ایکسپریس ماچھی گوٹھ، نائٹ کوچ تیزگام اور گرین رحیم یارخان پر رکی ہوئی ہے۔ جبکہ خیبر میل ریتی اسٹیشن، شالیمار ڈہرکی، ہزارہ گھوٹکی، جعفر پنو عاقل اور کوئٹہ ایکسپریس روہڑی اسٹیشن میں کھڑی ہیں۔

کوئلے سے بھری مال گاڑی کراچی سے داود خیل جارہی تھی کہ منگل کی شام رحیم یارخان سے ترنڈہ کے درمیان ٹریک کی پلی بیٹھ جانے سے مال گاڑی کی 8 بوگیاں الٹ گئیں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں