70

سعودی عرب میں بارش اور ژالہ باری

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

جمعرات کی شب ریاض میںکالی گھٹائوں کے ساتھ آندھی اور تیز بارش ہوئی۔ شاہراہ ملک خالد اور ملک فہد انڈرپاس میں بارش کا پانی بھرگیا جس سے، ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی۔

حادثات میں کئی افرادزخمی ہوئے جبکہ مدینہ منورہ ریجن، شمالی الباحا کی سڑکیں اور پہاڑی برف کی سفید چادر سے ڈھک گئیں۔

محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو محتاط رہنے اور نشیبی علاقوں میں جانے کی ممانعت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں