100

روزانہ 200 سیلفیاں لینے والا نوجوان

ایک نہ دو بلکہ پوری200 سیلفیاں روزانہ لینے والے لندن کے دیوانے نوجوان نے سب کو حیران کردیا ۔

آج کل سیلفی کا زمانہ ہے پھر چاہےبچہ ہو یا بڑاہر کوئی سیلفی کے جنون میں مبتلا دکھائی دے رہا ہے لیکن اس نوجوان نے تو کمال ہی کردیا ہے۔

جی ہاں لندن سے تعلق رکھنے والا 22سالہ جنید احمدسیلفی کے بخار میں اس قدر مبتلا ہے کہ روزانہ 200سیلفیاں لیتا ہے۔

جنید تیار ہوکر روزانہ مختلف اسٹائلز میں اپنی سیلفیاں لیتا ہے اور ان میں سے بہترین کا انتخاب کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا ہے جہاں اس کے 50ہزار فالوورز ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرین سیلفی لینے والے افراد میں دماغی امراض پیدا ہونے سے متعلق خطرات سے آگا ہ کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

روزانہ 200 سیلفیاں لینے والا نوجوان” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں