89

وائٹ ہاؤس کے قریب ایک شخص نےخودکو گولی مارلی

وائٹ ہائوس کے سامنے ایک نامعلوم شخص نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ، واقعے کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک سفید فام شخص نے وائٹ ہائوس کے باہر شمالی حصے کے قریب خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

وائٹ ہاؤس کے قریب ایک شخص نےخودکو گولی مارلی

امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق نامعلوم شخص نے خود کو گولی مارنے سے قبل کئی فائر بھی کیے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کا نشانہ کون تھا ؟

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہاںتقریبا سو کے قریب سیاح موجود تھے ۔

وائٹ ہاؤس کے قریب ایک شخص نےخودکو گولی مارلی

وائٹ ہائوس کے مطابق واقعے کے وقت صدر ٹرمپ اور خاتون اول ملائنا ٹرمپ فلوریڈا میں تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں