83

’’تبدیلی آ نہیں رہی، آ گئی‘‘ تحریک انصاف کا نیا چیئرمین اب کون ہوگا؟ ریحام خان نے ایسا نام لے لیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت تمام سیاسی جماعتیں اپنا چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کے لیے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، اسی حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی 13 سیٹیں بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے حوالے کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ سینیٹ چیئرمین کی دوڑ میں پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ بلوچستان مبینہ طور پر ایک ہی صف میں نظر آ رہے ہیں جس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نوازنے بھی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنی آپ کی نوازشریف سے تھی اور ہتھیار زرداری کے سامنے

ڈال دیے۔ اسی حوالے سے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آ گئی ہے، زرداری پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے طور پر۔ ریحام خان کی جانب سے یہ ٹویٹ کرنا تھا کہ تحریک انصاف کے حامیوں نے ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں