16

سینیٹ الیکشن میں جمہوریت ہاری، مفادپرست قوتیں جیتیں: فضل الرحمان

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کو شکست ہوئی اور مفاد پرست قوتیں کامیاب ہوئیں۔
جامع قاسم العلوم ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہی حالات رہے تو عوام کا جمہوریت پر سے اعتبار ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ چارٹر آف ڈیمو کریسی پر عمل کریں،ایم ایم اے کا اتحاد برقرار ہے اور اس میں اختلافات کی خبریں غلط ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے گی۔فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ جوتے اور سیاہی پھینکنا سیاسی بد اخلاقی ہے، ایسی حرکتیں گراوٹ کی نشانی ہیں، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو کوئی لیڈر محفوظ نہیں رہے گا، یہ کلچر کہاں سے آیا سوچنے کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں