152

خادم حسین رضوی پھر میدان میں آگئے ،اب تحریک لبیک نے آرمی چیف کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا ساتھ ہی حکومت پر بھی بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریاست کی رٹ کے لیے نیا چیلنج سامنے آگیا ،تحریک لبیک نے حکومت کو مطالبات پورے کرنے کے لیے یکم اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ نجی نیوز چینل ”کیپٹل نیوز“ کے مطابق تحریک لبیک کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات تاحال پورے نہیں ہوئے اور نہ ہی آرمی چیف کی گارنٹی پوری ہوئی ،یہ پاک فوج کی بد نامی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یکم اپریل تک فیض آباد دھرنے کی انکوائری رپورٹ پبلک کی جائے اور فیض آباد دھرنے کے شہدا کی ایف آئی آر کاٹی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے وعدہ خلافی کی ،انسداد دہشت گردی کورٹ سے علامہ خادم حسین رضوی کے وارنٹ گرفتاری جا ری کرائے گئے ،فیض آباد دھرنے کے شہدا کی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ،اس کے بجائے حکومت ہم پر حملہ آور ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اپریل تک ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں بصورت دیگر ا گلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں