16

فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی کی ڈونلڈ ٹرمپ کو نئی دھمکی

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نئی دھمکی دی ہے کہ وہ بہت تفصیلی انکشافات بھی کرسکتی ہے، ابھی تو میں نے کچھ بھی نہیں کہا۔ ایک انٹرویو کے دوران اسٹارمی نے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ا ن کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ صدر کے ساتھ 2006کے افیئراور ان کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کے بارے میں تفصیلات جاری کرنا چاہتی ہیں۔ اگر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ جھوٹ ہے تو وہ سامنے آکر کہیں کہ ایسا نہیں ہوا ۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینلیز کی جانب سے لگائے گئے الزام کو درست نہیں سمجھتے کہ اْنھوں نے 2006ء میں مستقبل کے امریکی سربراہ کے ساتھ رات گزاری تھی اور یہ کہ پانچ سال بعد، اِس تعلق کے بارے میں زبان کھولنے کی صورت میں نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں