68

مریم نواز نے 10 سالہ برطانوی ویزے کی درخواست دے دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے 10 سالہ برطانوی وزٹ ویزے کی درخواست دے دی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد کے جی نائن سیکٹر میں واقع کوریئر کمپنی کے دفتر آئے اور برطانوی ویزے کے لیے پاسپورٹ جمع کرایا۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت سے استثنیٰ ملنے پر مریم نواز لندن روانہ ہوں گی جہاں وہ اپنی والدہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گی۔ذرئع نے بتایا کہ مریم نواز کے ساتھ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کی بیٹی ماہ نور صفدر نے بھی پاسپورٹ جمع کرائے جبکہ دوملازمین عبداللہ اور روبینہ شوکت کے پاسپورٹس بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ماہ نورصفدرنے دس، دس سال کیلئے ویزا درخواست دی ہے جبکہ دو ملازمین کے چھ چھ ماہ کے ویزا کے لیے درخواست دی گئی۔مریم نواز،کیپٹن صفدر اور ماہ نور صفدر نے ترجیحی ویزا فیس بھی جمع کرادی ہے اور اس مد میں 1 لاکھ 12 ہزار 539 روپے جمع کرائے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں