125

کیلیفورنیا : یوٹیوب کے ہیڈ آفس میں فائرنگ،3 افراد زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین برونو میں یوٹیوب کے ہیڈ آفس میں سفید فام مسلح خاتون کی فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور خاتون ہلاک ہو گئی ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شہریوں کو عمارت سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔

 فائرنگ کے بعد یو ٹیوب ہیڈکوارٹر کو بندکردیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاجن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ ایک سفید فام خاتون نے کی۔ عمارت میں موجود ملازمین نے ٹوئیٹ کر کے بتایا کہ مختلف جگہوں پر چھپ کر اور کمروں میں بند کر کے جانیں بچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں