122

محبت کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے! عاطف اسلم نے مجھے شادی سے پہلے کون سی قیمتی ترین چیزتحفے میں دی تھی ، سارہ بھروانہ کا حیرت انگیزانکشاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم جنہوں نے بھارت سمیت پوری دنیا کو اپنی آواز کا گرویدہ بنا لیا ہے اب ان کے بارے میں ایک ایسا انکشاف سامنے آ گیاہے کہ محبت کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔ بہت کم لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ نے پسند کی شادی کی ہے جبکہ سارہ بھروانہ جب کنیئرڈ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھیںتو اس وقت گلوکار روزانہ کی بنیاد پر سارہ کو ملنے کالج جایا کرتے تھے۔سارہ کی کلاس فیلو نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم نے اپنی منگیتر کو 2 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی تحفے کے طور پر دی تھی۔واضح رہے کہ عاطف اسلم نے ناصرف گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوایا بلکہ فلموں میں اداکاری بھی جن میں ان کی قابل ذکر لالی ووڈ فلم ’بول‘ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں