138

شعیب ملک نے شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

دبئی( آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے نئی فرنچائز ملتان سلطانزکے کپتان شعیب ملک نے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔ دبئی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر شعیب ملک نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پٹھان کہا گیا ہے لیکن میں آپ کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں نے آ ج تکایسا پٹھان نہیں دیکھا۔انہوں نے شرارتی انداز میں کراچی کنگزکے شاہد آفریدی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید یہی وجہ تھی کہ ہمارے اس لیجنڈ کو پشاور زلمی چھوڑنی پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں