50

آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل ، ملزم شاہد شفیق کا ایک روزہ ریمانڈ منظور

بسم اللہ انجینیئرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو احد چیمہ کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا تھا

لاہور (دنیا نیوز ) آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار کئے گئے ملزم شاہد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے ۔ ملزم شاہد شفیق بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کا چیف ایگزیکٹو تھا اور اسی کمپنی کو آشیانہ سکیم تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا ۔

آشیانہ سکیم میں کرپشن سامنے آنے کے بعد سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو حراست میں لیا گیا تو انہوں نے شاہد شفیق کا نام لیا جس پر نیب نے شاہد شفیق کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ بعد ازاں ملزم شاہد شفیق کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کے ایک روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں