63

مکلم کو نپی تلی بولنگ سے آؤٹ کرنے میں کامیاب رہا ،محمد نواز

دبئی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے نپی تلی بولنگ کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں کامیاب رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ بولنگ کرنے آئے تو برینڈن مکلم اور سنیل نرائن جارحانہ بیٹنگ کررہے تھے تاہم ان کے دماغ میں تھا کہ اچھی لائن اور لینتھ پر بولنگ کرنی ہے جس کے باعث وہ قلندرز کے کپتان کو دوسری ہی گیند پر ایل بی ڈبلیوکرنے میں کامیاب رہے۔محمد نواز نے کہا کہ ٹیم نے جو بھی پلاننگ کی اورمیچ میں عمل درآمد کرنے میں کامیاب رہے۔پی ایس ایل کی کامیابی کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے کریئر کا ٹرننگ پوائنٹ پی ایس ایل ہی تھا ۔آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل میں سر ویوین رچرڈز جیسے لیجنڈز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پی ایس ایل جیسے جیسے آگے جائیگی ٗپاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا اور مزید نوجوان بھی اس جانب آگے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں