75

نواز شریف کیساتھ کھڑے نہ ہونیوالے کو ریاست میں جگہ نہیں ملے گی ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(سی پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والے کو ریاست میں جگہ نہیں ملے گی ،پاکستان میں جو بھی الیکشن ہوگا اس میں نواز شریف ہی جیتیں گے، پی ٹی آئی کالیڈراپنے ارکان کوبکامال کہہ رہاہے،عمران خان نے کل اپنے ہی رکن پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا دیا ،اس پہلے وہ پارلیمنٹ پر لعنتیں بھیجتیں رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک اقامے پرمنتخب وزیر اعظم کو نکال دینا کسی ملک کی تاریخ میں نہیں ہوا، 2سال گزرنے کے باوجودایک

روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور جے آئی ٹی کے صندوقوں میں سے بھی کچھ نہیں نکلا ، تمام فیصلے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی بناپرآرہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں، نوازشریف جہاں بھی جاتے ہیں لوگوں کا سمندرامڈ آتا ہے، جولوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ کبھی پارٹی کا حصہ تھے ہی نہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں