82

اپنا سینیٹ چیئرمین لانے کے لیے پیپلز پارٹی سرگرم

بلوچستان کے آزاد سینیٹر کو ساتھ ملانے کےلیے پیپلزپارٹی سرگرم ہوگئی، قیوم سومرو اور فیصل کریم کنڈی کوئٹہ پہنچ گئے۔ فائدہ اٹھانےکا وقت آگیا، سینیٹ میں پلڑا بھاری کرنے اور چیئرمین سینیٹ کےلیے بھاگ دوڑ شروع ہوگئی ہے ۔ بلوچستان اسمبلی میں اچانک آنیوالی تبدیلی کا  آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سینیٹر قیوم سومرو اور سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچے ، جہاں ان کی وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات ہوئی۔

ن لیگ اور دیگر جماعتوں کی طرف سے بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت گرانے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا گیاتھا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ پر امید ہیں کہ پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ لانے میں کامیاب ہوجائے گی ، چیئرمینسینیٹ ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا۔ اپنے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی اورکارکن اخلاقی طور پر جیت گئے ہیں، سینیٹ الیکشن کی کامیابی کا عام انتخابات پر بڑا مثبت اثر پڑےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں