62

انچ لمبا،ایک انچ چوڑاسونے کا بلا ،کارکن کی جانب سے عمران خان کیلئے شاندار تحفہ تیار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کو مسلم لیگ ن کے جلسوں میں سونے کے تاج،جھمکے پہنائے جاتے تھے۔لیکن اب پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور کپتان عمران خان کے لئے سونے کا بلا بنوا لیا۔نجی ٹی وی کےمطابق سابق یوتھ ونگ پنجاب میاں احمد سلیم پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو سونے کا بلا تحفہمیں دینگے۔سونے کا بلا چناب چوک میں ممبر شپ کیمپ کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔تین انچ لمبا اور ایک انچ چوڑا بلا آج عمران خان کو فیصل آباد آمد پر پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مسلم

لیگ ن کی جانب سے بھی آج راولپنڈی میں سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی صاحبزاد ی مریم نواز خطاب کر ینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں