120

ماہرہ اورایشوریا میں زیادہ خوبصورت کون‘ میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی

ممبئی(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر لباس کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں لیکن اس بار ان کا موازنہ اداکارہ ایشوریا رائے سے کیا جارہا ہے۔گزشتہ برس ماہرہ خان مختصر لباس کی وجہ سے طویل عرصے تک بھارت اور پاکستانی میڈیا پر چھائی رہی تھیں جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے لباس کو لے کر ماہرہ پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ اب ایک بار پھر ماہرہ خان اپنے لباس کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گئی ہیں۔تاہم اس بار ان کا موازنہ بھارتی ملکہ حسن اور

نامور اداکارہ ایشوریا رائے کے لباس سے کیاجارہا ہے۔ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک فوٹوشوٹ کرایا ہے جس میں وہ لال اور کالی دھاریوں والے لباس میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ ماہرہ نے اپنے فوٹوشوٹ کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی حسینہ ایشوریا رائے بچن نے بھی بھارتی میگزین فیمینا کے لیے فوٹوشوٹ کرایا ہے۔تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دونوں اداکاراؤں نے فوٹوشوٹ میں ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ دونوں اداکاراؤں کا لباس ایک جیسا ہونے کی وجہ سے بھارتی میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ ماہرہ اور ایشوریا میں سے زیادہ خوبصورت کون سی اداکارہ لگ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں