91

فیفا نے عراق میں انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی پر عائد پابندی ہٹا دی

زیورخ(آن لائن)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفانے عراق میں بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے 15 سال قبل عائد پابندی ختم کر دی ۔
عرب میڈیا کے مطابق فیفا نے اربیل،کربلا اور بصرہ کے شہروں میں انٹر نیشنل فٹ بال میچ کرانے کی جازت دے دی ہے ۔فیفا کے صدر کے اعلان کے مطابق ان شہروں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے ۔فیفانے 15 سال قبل2003میں عراق کو ایک جنگ زدہ ملک قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں